انٹرٹینمنٹ

سلمان خان 10 فلموں کیلئے 2030 تک مصروف ؛ دوسرے فلمسازوں کیلئے تاریخیں نہیں

محمد عبدالسلام فلم جرنلسٹ 

کوئی مانیں یا نہ مانیں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی ابھی 10 فلمیں فلور پر جانے کو تیا ر ہے ان 10 فلموں میں ایک فلم ” سکندر ہے جسے گجنی فیم ڈائریکٹر اے آر مرگاداس ڈائریکٹ کررہے ہیں کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے یہ عید 2025 کو ریلیز ہوگی اس فلم کی تکمیل کے ساتھ ہی سلمان فلم ” جوان” کے ڈائریکٹر اٹیلی کی فلم کیلئے تاریخیں دیں گے ۔ جس میں سلمان کے علاوہ ساوتھ کے بھی ایک سوپر اسٹار ہوں گے۔ اس فلم کا کاغذی کام اڈوانس اسٹیچ پر چل رہا ہے اس کے بعد تیسرے نمبر پر اسلمان خان کی ڈائریکٹر وشنو وردھن کے ڈٹرکشن میں بننے والی فلم "The Bull”” جسے دھرما پروڈکشن کے بیاٹر پر کرن جوہر پروڈیوس کریں گے۔

 

کچھ دنوں پہلے اس فلم کے تعلق سے یہ خبریں بھی آرہی تھیں کہ اسے بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ اس فلم کی کہانی بتائی جا رہی تھی جو 3 نومبر کو مالدیپ میں پیش آئے ایک حادثہ پر مبنی تھی اسے تنازعہ کی وجہ فلم کی کہانی کو ہی تبدیل کر دیا گیا اس کے بعد نمبر چار پر سلمان خان کے ساتھ بجرنگی بھائی جان، ایک تھا ٹیگر ” جیسی ہٹ فلمیزن بنانے والے ڈائریکٹر کبیر خان کی فلم ” ببر شیر ہوگی جو مکمل ایکشن سے بھر پور ہوگی نمبر پانچ پر پروڈیوسر آدتیہ چوپڑہ کی ” ٹائیگر بمقابلہ پٹھان ” یہ فلم یش راج کی ایک تھا ٹیگر ، پٹھان ، وار کی سیریز سے جڑی فلم ہوگی

 

۔یہ فلم رتیک روشن کی وار 2 ” کی ریلیز کے بعد سیٹ پر جائے گی فلم میں سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ دیکھے جائیں گے۔اسی فلم کو سدھا رتھ انند ڈائرکٹ کریں گے ۔ اس کے بعد سلمان خان انیمل (Animal) جیسی ہٹ فلموں کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی ونگا کی ایکشن سے بھر پور فلم کریں گے۔پھر سلمان سورج برجائیڈ کی فیملی ڈرامہ فلم ” پر یم کی شادی” کریں گے۔جس میں سلمان کے مقابل پوجا ہیگڈے اور رشمیکا مندنا ہوں گی ۔اس کے بعد سلمان ایس ایس راجا مولی کے والد و جنیدر پرساد کی لکھی فلم” پون پتر بھائی جان ” کریں گے۔

 

وجیندر پرساد جنہوں نے سلمان کے لئے بجرنگی بھائی جان لکھی تھی اس فلم کو بھی کبیر خان سے ڈٹرکٹ کروانا چاہتے بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ بجرنگی بھائی جانی کا سیکوئیل ہوگا اس کے بعد سلمان خان کی "دبنگ 4 فلور پر جائے گی یہ دینگ سیریز کی چوتھی قسط ہوگی اس فلم کو روہت شیٹی یا پربھو دیوا ڈٹرکٹ کریں گے ۔ان کی دسویں فلم سال 2014 میں آئی فلم "کلک ” کا سیکوئیل ” کک 2″ ہو گا اس فلم کے سکنڈ پارٹ کو ساجد نڈیاڈ والد کی جانب سے ڈٹرکٹ کئے جانے کی توقع ہے

 

اس طرح سلمان خان 2030 ء تک مصروف رہنے کی توقع ہے اور فی الحال 6 سال تک سلمان خان کے پاس دوسرے فلمسازوں کیلئے تاریخیں نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button