شاہ رخ خان کی فلم کنگ ہے کورین فلم ” اے ہارڈ ڈے” کا ہندی ری میک

محمد عبدالسلام فلم جرنلسٹ
بالی ووڈ ایکٹر شاہ رخ خان لگاتار تین ہٹ فلمیں” پٹھان، جوان اور ڈانکی ” کے بعد اب ایسی ہی اسکرپٹ پر کام کرنا چاہتے ہیں جو دوسری فلموں سے مختلف ہو ۔ چنانچہ ان کی نئی فلم "کنگ ” بھی ایک ایکشن تھرلر کورین فلم ” اے ہارڈ ڈے ” کا ہندی ری میک ہے جسے سجاے گھوش ڈائریکٹ کر رہے ہیں فلم میں سہانا خان کی بھی شاندار انٹری ہوگی اور ابھیشیک بچن کو بھی ایک اہم کردار میں دیکھا جائے گا۔
بتاتے چلیں کہ کورین فلم ” اے ہارڈ ڈے ” کی کہانی ایک ایسے جاسوس کے ارد گر د گھومتی ہے جس کی کا ر سے حادثاتی طور پر ایک شخص کی موت ہو جاتی ہے اور وہ اس شخص کی نعش کو اپنی ماں کی ارتھی میں چھپانا چاہتا ہے کورین فلم کی کہانی جو کچھ بھی ہو صرف اس کا آئیڈیا لے کر ہندی فلمساز اسے مکمل طور پر تبدیل کر دیتے ہیں
زبر دست ایکشن ، وی ایف ایکس کی وجہ ریڈ چلیز انٹرٹمنٹ کے بیائر بن رہی اس فلم پر پروڈیوسر گوری خان 200 کروڑ کا بجٹ صرف کر رہی ہیں سجائے گھوش اور سدھارتھ آنند نے ایکشن سیکونس کو فلمانے کے لئے نامور انٹر نیشنل اسٹنٹ کو آرڈینٹرس کی خدمات حاصل کر رہے ہیں شاہ رخ خان اسی فلم کو 2025 ء کے وسط میں ریلیز کرنا چاہ رہے ہیں
کیونکہ ان کا انتظار راج کمار ہیرانی ، علی عباس ظفر ، ایٹلی اور دوسروں کے پراجیکٹس بھی کر رہے ہیں ۔ واضح ہو کہ "جوان” کے بعد شاہ رخ خان نے میوزک ڈائریکٹر انرودھ روی چندر کو” کنگ” کی موسیقی دینے کا بھی موقع دیا ہے ۔