جرائم و حادثات

ہاسپٹل کے آئی سی یو میں خاتون کا ریپ۔ راجستھان میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد۔ اب خواتین ہاسپٹل کے آئی سی یو میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ اسی طرح کا انسانیت کو شرمسار کردینے والا واقعہ ریاست راجستھان کے الورمیں پیش آیا جہاں ہاسپٹل کے آئی سی یومیں زیرعلاج خاتون کی عصمت ریزی کی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق شیواجی پارک پولیس اسٹیشن کے انچارج راجپال سنگھ کے مطابق ٹیلکو چوراہے پر واقع ہریش ہاسپٹل میں رات تقریباً 3 بجے آئی سی یو میں موجود میڈیکل اسسٹنٹ چراغ یادو نے ایک خاتون مریضہ کی عصمت ریزی کی، خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی کے ذریعہ ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔ متاثرہ کے ارکان خاندان نے بتایا کہ خاتون مریضہ سانس کی بیماری میں مبتلا ہے۔ رات تقریباً 1:00 بجے ہریش ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔

 

وہاں موجود چراغ نامی ملازم نے خاتون کو بے ہوشی کا انجکشن دیا اور پھر اس نے بیڈ کے اطراف کا پردہ برابر کرکے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے جہاں مقدمہ درج کرلیا وہیں ہاسپٹل کے ذمہ داروں نے ملزم کو نوکری سے برخواست کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button