انٹر نیشنل

افغانستان میں تین خواتین سمیت 14 افراد کو سرعام کوڑے مارنے کی سزا

نئی دہلی: افستان میں زنا، ڈکیتی اور بدعنوانی کے علاوہ دیگرجرائم میں ملوث افراد کو سرعام کوڑے مارے گئے۔ جن 14 افراد کو یہ سزا دی گئی ان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ لوگر (صوبہ) میں فٹ بال اسٹیڈیم میں معزز علماء، مجاہدین، عمائدین، قبائلی قائدین اور مقامی لوگوں کے سامنے ملزمین کو سزا دی گئی۔ واضح رہے کہ طالبان حکام کی زیرقیادت سپریم کورٹ نےیہ سزا سنائی ہے۔ عدالت عظمی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ طالبان کے اعلی روحانی رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ججوں سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ سزائیں شرعی قانون کے مطابق دی جانی چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button