انٹرٹینمنٹ

سلیم خان 87 برس کے ہوگئے۔ گھروالوں کے ساتھ منائی سالگرہ

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف مصنف سلیم خان 87 برس کے ہو گئے۔ سلیم خان نے اپنی سالگرہ ارکان کے ساتھ منائی۔ بیٹے سلمان خان، سہیل خان، ارباز خان، بیٹیاں الویرا، ارپیتا خان اور دونوں بیویاں سلمیٰ خان اور ہیلن ان کی سالگرہ کے موقع پرموجود تھے۔ سلیم خان کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ارباز خان نے انسٹاگرام پرتصاویر شیئر کی ہیں۔

سلیم خان اور جاوید اختر کی جوڑی 70 کی دہائی میں بہت مشہور تھی انھوں نے ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں لکھیں جن میں ‘شعلے’، ‘دیوار’، ‘ترشول’، ‘ڈان’ اور ‘زنجیر’ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ تاہم سال 1982 میں سلیم اور جاوید الگ ہوگئے. اس کے بعد سلیم خان نے بھی لکھنا کم کردیا تھا اس کے بعد انھوں نے مہیش بھٹ کی 1986 میں بنی فلم "نام” لکھی تھی جو ان کی آخری فلم تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button