انٹر نیشنل

ٹیکہ لینے والے غیرملکیوں کو عمرہ کی اجازت

نئی دہلی: اگلے ہفتے سے غیرملکی عمرہ زائرین پر عائد پابندی تقریبا ڈیڑھ سال بعد ختم کی جارہی ہے۔ سعودی عرب نے گزشتہ سال کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے عمرہ پر پابندی عائد کردی تھی لیکن اکتوبر 2020 میں کووڈ -19 کا ٹیکہ لینے والے سعودی عرب میں مقیم افراد کو عمرہ کی اجازت دے دی گئی تھی۔ وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 اگست سے عمرہ کے تعلق سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے اس سفر پر آنے سے پابندی ہٹانے کی کارروائی کرے گی۔غیرملکی زائرین کے لئے کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی سرٹفکیٹ اورٹیکے کے سعودی عرب میں رجسٹرڈ ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔ فی الحال ملک کے ویکسین پورٹ فولیو میں ماڈرن، جانسن اینڈ جانسن، ایسٹرازینیکا اورفائزرکاٹیکہ شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button