جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک اور نابالغ لڑکی کا جنسی استحصال

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں ایک اورنابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی استحصال کے واقعہ کا تاخیرسے علم ہوا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کنچن باغ پولیس اسٹیشن کے حدود میں رہنے والے ترکاری فروش دیپ کمارنے نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلا کرتین ماہ قبل اس کے ساتھ عصمت ریزی کی ، بعد ازاں ملزم مسلسل اس کا جنسی استحصال کررہا تھا، لڑکی کے گھروالوں کو اس بات کا علم ہوگیا اوروہ پولیس سے رجوع ہوئے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کل اسے گرفتارکرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے تفصیلات بتانے سے انکارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button