جنرل نیوز

قاری نصیر الدین منشاوی پونے میں مظاہرہ قرأت کے لئے مدعو

حیدرآباد۔ 15 ستمبر (پریس نوٹ) ممتاز قاری نصیر الدین منشاوی کو مہاراشٹرا کے پونے شہر میں جامعۃ الصالحات کے زیراہتمام منعقدشدنی آل انڈیا مظاہرہ قرأت (تلاوت قرآن) کی مجلس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام 18 ستمبر بروز اتوار صبح 9 بجے مسجد کوثر باغ کونڈوا پونے میں منعقد ہوگا۔ مولانا غلام محمد وستانوی صدارت کریں گے۔ ملک بھر سے کئی قراء اکرام اس مظاہرہئ قرأت میں شرکت کریں گے۔ پونا شہر میں پہلی مرتبہ اس طرح کی محفل آراستہ کی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button