جنرل نیوز

کورٹلہ مجلس کے قائدین کی کمشنر بلدیہ سے نمائندگی _ رمضان المبارک کے مہینے میں صاف صفائی اور دیگر انتظامات کرنے کی درخواست

کورٹلہ _ 22 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون مجلس کے قائدین نے میونسپل کمشنر محمد ایاز سے ملاقات کرتے ہوئے ماہ رمضان المبارک میں مساجد کے پاس صاف صفائی، پانی کی سربراہی اور انتظامات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی۔

 

کورٹلہ مجلس کے صدر اور  کونسلر صابر علی کی قیادت میں مجلسی قایدین کے وفد نے کمشنر بلدیہ سے یہ نمایندگی کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد صابر نے کہا کہ 23 مارچ سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز کے موقع پر تمام مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کرنے ، سینیٹائزر اور اسٹریٹ لائٹس کو کی مرمت کرنے کی درخواست کی گئی ۔   انہوں نے رمضان المبارک کے  مقدس مہینے میں ہر ایک کو  پانچ وقت کی نماز ادا کرنے دوسروں کی مدد کرنے اور رمضان کا مہینہ پورا عبادتوں میں گزارنے کا مشورہ دیا، صابر علی نے سب کو رمضان المبارک کے مہینے کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر مجلس کے قائدین  رفیع نمایندہ کونسلر، مشتاق، انور، رحیم، چاند، شکیل اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button