جرائم و حادثات

تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں دن دھاڑے خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین لینے کا واقعہ

عادل آباد _ 22 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے عادل آباد شہر میں دن دھاڑے ایک خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ کلکٹر چوک میں اسکوٹی پر سوار نامعلوم شخص نے گنگو بائی نامی  خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہوگیا۔

 

ہیلمٹ پہنے اسکوٹی پر آنے والے سارق نے خاتون کو دھکا دے کر چین چھین لی۔ چین کھنچنے کے بعد خاتون کو ہوئے  دھکا دیا جس پر وہ زمین پر گر پڑی اور اسے معمولی چوٹیں آئیں۔ کچھ لوگوں نے چور کا پیچھا کیا تاہم کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ عادل آباد ون ٹاؤن پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرتے ہوئے چور کی تلاش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button