ہیلت

نارمل ڈیلیوری پر سرکاری دواخانوں کے طبی عملہ کو انعام ۔ حکومت تلنگانہ کا فیصلہ

حیدرآباد: آپریشن کے بغیر زچگی کی حوصلہ افزائی کے لیے ریاستی حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ ڈلیوری نارمل ہونے پر طبی عملے کو تین ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی جانب سے متعارف کردہ کے سی آر کٹ کے باعث سرکاری ہاسپٹلس میں ڈیلیوری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے نارمل ڈیلیوری کی حوصلہ افزائی کے لیے ‘ٹیم بیسڈ انسینٹیو’ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سرکاری ہاسپٹلس میں ہر نارمل ڈیلیوری پر تین ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔ یہ رقوم ہر ماہ سپرنٹنڈنٹ کو جاری کی جائے گی اور وہ اس رقم کو طبی عملہ میں تقسیم کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button