ہیلت

نظام آباد کے سٹی ملٹی اسپشلسٹی ہاسپٹل میں گردہ کا کامیاب آپریشن _ شہر میں اپنی نوعیت کا منفرد آپریشن

نظام آباد10/فروری (اردو لیکس) سٹی ملٹی اسپشلسٹی ہاسپٹل  کے ڈائریکٹر جناب عبدا لحمید کی اطلاع کے بموجب ایک (35) سالہ مریض کے گردے میں بے شمار چھوٹے اور بڑے کنکری جمع ہوگئے تھے گردہ مکمل طور پر کام کرنا بند کردیا تھا جس کے باعث مریض کو شدید تکلیف ہورہی تھی ڈاکٹر س مریض کو حیدرآباد کے کسی کارپوریٹ ہاسپٹل سے رجوع ہونے کا مشورہ دئیے تھے تاہم عبدالحمید نے نظام آباد کے مشہور و معروف ڈاکٹر آنند کمار یورولوجسٹ اور ڈاکٹر کریتی کی خدمات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اس مریض کا کامیاب آپریشن سٹی ملٹی اسپشلسٹی ہاسپٹل نظام آباد میں انجام دیا ۔ جو مکمل طور پر کامیاب رہا اور مریض کے غیر کارکرد گردے کو آپریشن کے ذریعہ نکال دیا گیا نظام آباد کے کسی ہاسپٹل میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا کامیاب آپریشن کیا تھا جو سٹی ملٹی اسپشلسٹی ہاسپٹل میں انجام دیا گیا شہر کے میڈیکل شعبہ سے وابستہ بے شمار افراد نے اس کامیاب آپریشن پر ڈاکٹرس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button