ایجوکیشن

حافظ محمد عبدالمعز مقرب نے انٹرمیڈیٹ سال اول میں Aگریڈ میں کامیابی حاصل کی 

حیدرآباد 9 ؍مئی تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج جاری کردئیے گئے ہیں۔جاریہ سال مارچ ،اپریل میں امتحانات کا انعقاد عمل لایاگیاتھا۔حافظ محمد عبدالمعز مقرب ولد ڈاکٹر محمد عبدالمنیر نقشبندی (پروڈکشن اسسٹنٹ،مولاناآزادنیشنل اُردو یونیورسٹی) نے انٹرمیڈیٹ سال اول(MPC,JEE MAINS)میں اعلی درجہ کے نمبرات سے کامیابی حاصل کئے ان کا نتیجہ کامیابی 95.74% فی صدرہا۔حافظ محمد عبدالمعز مقرب نےمجموعی نمبرات470میں سے 450نمبرات حاصل کئے۔وہ سری چندراجونیئر کالج،چارمینار برانچ میں زیر تعلیم ہیں۔قارئین کو یاد ہوگاکہ حافظ محمد عبدالمعز مقرب نے لاک ڈاؤن کے دوران15ماہ کی مدت میں اپنے والد گرامی کی زیر نگرانی حفظ کی تکمیل کی اور تسلسل کے ساتھ رمضان المبارک میں تراویح بھی سنا چکے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ حضور نبی کریم ﷺ کے صدقہ و طفیل میں حافظ محمد عبدالمعز مقرب کو دین و دنیا کے تمام علوم پر دسترس اور خوشیاں عطافرمائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button