تلنگانہ

تلنگانہ کے مکتھل میں یوم آزادی تقریب کا منفرد انداز میں اہتمام _ فجر کے بعد قرآن خوانی اور مسلم مجاہدین آزادی کے لئے کی گئی مغفرت کی دعا

تلنگانہ کے مکتھل میں 75 ویں  یوم آزادی کو پر جوش جشن منانے کے لیے جمعیة العلماء مکتھل نے ایک لائحہ عمل کے ذریعہ تقریب یوم آزادی کو پر وقار بنایا ۔فجر کے بعد قرآن خوانی ہوئی ۔آٹھ بجے تمام مسلم مجاہدین آزادی کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے موقر عالم دین مولانا اسحاق صاحب کے ذریعہ دعا کرائی گئی مولانا نے غیر مسلم مجاہدین کی اولاد کے لیے بھی ہدایت کی دعا کی ۔۔

اسی کے ساتھ پورے ڈسپلن کیساتھ موٹر سیکل ریالی نکالی گئی جس کی قیادت جنرل سیکریٹری مولانا بلال صاحب نے کی ۔۔تقریبا تیس مسلم مجاہدین کے ناموں کے ساتھ نعرے لگاتے ہوۓ پورے شہر میں گشت ہوئی ۔۔ اہم اہم مقامات پہ یکجہتی کے نعروں کے ساتھ غیر مسلمین کو بھی ریالی میں شریک کیا گیا ۔۔۔ چوراہا امبیڈکر پر توقف کرتے ہوۓ سارے جہاں سے اچھا گیت گایا گیا ۔۔9:45  پہ احاطہ مدرسہ فیض العلوم حسینیہ مکتھل میں صدر جمعیت العلماء ضلع نارائن پیٹھ و ناظم مدرسہ مولانا عبدالعلیم کوثر نے پرچم کشائی سے پہلے مختصرا مسلم مجاہدین کی تاریخ بتائی

۔عوام کی کثیر تعداد میں پر جوش شرکت ملک سے محبت اور مجاہدین سے عقیدت کی غماز تھی ۔مولانا جہانگیر رشادی صاحب نے اپنے کثیر صرفہ سے گاڑی کو مزین کیا تھا۔۔۔ جس سے ریالی میں جوش سا بھر گیا ۔۔شمس الدین کونسلر نے غیر مسلمین کو ریالی میں شرکت کی ترغیب دی عامر چاوش اور جمشیر نے تقریب کی کامیابی کے لیے ممکنہ کوشش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button