تلنگانہ

نریندر مودی کریں گے تلنگانہ کا دورہ۔ جلسہ سے بھی ہوگا خطاب

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ 12 کی  تاریخ کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ وہ پیداپلی ضلع کی راما گنڈم فرٹیلائزر فیکٹری کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ مودی ایک خصوصی پرواز سے بیگم پیٹ ہوائی اڈے پر پہنچیں گے، وہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ راماگنڈم پہنچیں گے۔ کھاد کے پلانٹ کو قوم کے نام وقف کرنے کے بعد وہ وہاں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے وزیر اعظم مودی کے دورہ کے پیش نظر ایک جائزہ اجلاس طلب کیا ہے۔ بی آر کے بھون میں ڈی جی پی مہیندر ریڈی، ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جی ایم ارون کمار، راما گنڈم فرٹیلائزر فیکٹری کے سی ای او اے کے جین سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیدار اجلاس میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button