انٹر نیشنل

مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے صحن میں خاتون نے بچہ کو جنم دیا

نئی دہلی: مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے صحن میں ایک خاتون نے بچہ کو جنم دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرائض انجام دے رہے سعودی ہلال احمر کے رضاکاروں کو اس وقت منفرد تجربہ ہوا جب جب مسجد کے صحن میں ایک خاتون نمازی کو درد زہ کی تکلیف ہوئی اورانھوں نے ایک بچے کو جنم دیا۔ سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی نے بتایا کیا کہ رضاکار ٹیموں اور حرم ایمبولینس سنٹر نے ماں کی نازک حالت کے پیش نظر مسجد میں ہی بچے کی پیدائش کا انتظام کیا۔ الزہرانی نے مزید بتایا کہ ماں اور نومولود کے چیک اپ کے بعد دونوں کو باب جبریل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ معاملہ ان کیسز میں شامل تھا جن میں انتہائی طبی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے کیسز کو کامیابی سے نمٹانے کے لئے خصوصی میڈیکل مہارت درکار ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button