جنرل نیوز

سید مجتبی احمد ترجمان وائی ایس آر پارٹی کی بارگاہ سید احمد قتال حسینی اشرفی جلالیؒ  میں حاضری

نارائن پیٹ: سید مجتبی احمد ترجمان وائی ایس آر پارٹی تلنگانہ و تلنگانہ میناریٹی صدر وائی ایس آر پارٹی نے آج بارگاہ سید احمد قتال حسینی اشرفی جلالیؒ  میں حاضری دی۔ جہاں پر سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی سید جلال حسینی اشرفی جلالی نے خیر مقدم کرتے ہوئے بارگاہ کی زیارت کروائی۔ مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ نے دعا کی۔ بعد ازاں انہوں نے نارائن پیٹ میں مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ اس موقع پر حیدرآباد سے آئے ہوئے زین خواجہ’ محمد جہانگیر’ محمد شریف’ شیخ غلام صیف کے علاوہ نارائن پیٹ ضلع وائی ایس آر پارٹی صدر کرشنا’  دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button