نیشنل

گوا سے حیدرآباد آنے والا طیارہ حادثہ کا شکارہونے سے محفوظ، ایمرجنسی لینڈنگ

file photo

حیدرآباد: گوا سے حیدرآباد آنے والے اسپائس جیٹ کا طیارہ حادثہ کا شکارہونے سے محفوظ رہ گیا، طیارہ سے دھواں نکلنے کے بعد فوری طورپر اس طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کروائی گئی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی طیارہ میں سوار مسافرین خوفزدہ ہوگئے۔طیارہ کی لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے فلائٹ نمبرSG3737 میں اچانک دھوئیں کو محسوس کرتے ہی پائلٹ نے فوری طورپراے ٹی سی سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی جو اس کو دیدی گئی اور اس طیارہ نے محفوظ طورپر لینڈنگ کی۔طیارہ میں دھوئیں سے ایک خاتون مسافر کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔یہ خاتون مسافر فی الحال ایرپورٹ کے احاطہ میں واقع اسپتال میں زیرعلاج ہے۔اس طیارہ میں 96مسافرین سوار تھے جنہوں نے اس طیارہ کی محفوظ لینڈنگ پر راحت کی سانس لی۔ لینڈنگ کے بعد ا س طیارہ کی مرمت کاکام کیاجارہا ہے۔اس طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کے سبب 9پروازوں کے رخ کو موڑدیاگیا۔ان میں 6ڈومسٹک اور دو بین الاقوامی پروازیں تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button