انٹر نیشنل
کراچی کے ایک شاپنگ مال میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ _11 افراد ہلاک کئی زخمی
حیدرآباد _ 25 نومبر ( اردولیکس ڈیسک) پاکستان کے شہر کراچی کے ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ راشد منہاس روڈ پر آر جے مال میں آگ لگنے کا یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے 8 نعشوں کی شناخت کر لی ہے۔ اس حادثے میں 22 لوگوں کو بچا لیا گیا۔ عمارت کو چوتھی منزل تک صاف کر دیا گیا۔ پانچویں اور چھٹی منزل پر پھنسے افراد کو نکالا جا رہا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ انہیں صبح 6.30 بجے حادثے کی اطلاع ملی۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
#WATCH: At least nine killed, several injured in Karachi shopping mall fire. Firefighting officials say blaze has been extinguished, cooling process underway
–https://t.co/yfSfJnf9fs pic.twitter.com/xn6qiamoBT— Arab News Pakistan (@arabnewspk) November 25, 2023