جرائم و حادثات

بیوی نے گرم گرم تیل شوہرپرڈال دیا۔حیدرآباد کے پرانا شہرمیں واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں ایک بیوی نے گرم گرم تیل اپنے شوہرپرڈال دیا۔ یہ واقعہ کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

50 سالہ گردھرنامی شخص اپنی بیوی رینوکا کے ساتھ ضیا گوڑہ علاقہ میں رہتا ہے۔گزشتہ کچھ دنوں سے شوہردیگرخواتین کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہوئے اپنی بیوی اوربچوں کو نظرانداز کررہا تھا۔ وہ پچھلے پانچ ماہ سے ایک اورخاتون کے ساتھ اس کے گھرمیں ہی رہنے لگا تھا تین دن قبل اپنی بیوی اوربچوں کے پاس آیا۔

شوہربیو کے درمیان اسی مسئلہ پرجھگڑے ہورہے تھے کہ برہم خاتون نے اپنے شوہرپرگرم گرم تیل ڈال دیا جس کی وجہہ سے وہ جھلس گیا اسے علاج کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔ پولیس نے خاتون کے خلاف کیس درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button