انٹر نیشنل

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی سلامتی کیلئے دعاؤں کی اپیل

نئی دہلی۔ ایران کے صدر کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ آذربائیجان کی پہاڑیوں میں ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کے بعد سے ایران کے صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد سے کوئی رابطہ قائم نہیں ہو پایا۔

 

ایران میں صدر کی سلامتی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق جس مقام پر ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر نے لینڈنگ کی تھی وہاں کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ایران کے صدر آذربائیجان سے ایک ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

 

ایران کے وزیر داخلہ کے مطابق خراب موسم کی وجہہ سے ایک ہیلی کاپٹر نے لینڈنگ کی تاہم اس سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔صدر ایران کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کرتے ہوئے ان کی سلامتی کیلئے عوام سے دعاوتکی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button