انٹر نیشنل

مصرکے چرچ میں لگی بھیانک آگ 41 ہلاک 14 زخمی

نئی دہلی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک چرچ میں اتوار کو لگنے والی آگ کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 14زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ آگ دارالحکومت کے شمال مغربی محنت کش طبقہ کے ضلع امبابا کے چرچ میں لگی۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ سمجھی جارہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ اتوار کی صبح اس وقت لگی جب اجلاس جاری تھا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 15 فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کر دیے گئے ہیں جب کہ زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے قریبی ہاسپٹلس منتقل کردیا گیا۔ فائر سروسزکے حکام نے بتایا کہ آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں مصرمیں آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ مارچ 2021 میں قاہرہ کے مشرقی مضافاتی علاقے میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 2020 میں دو ہاسپٹلس میں لگنے والی آگ میں 14 کورونا کے مریض ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button