جنرل نیوز

مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام ”05/ روزہ آن لائن ورکشاپ بعنوان فتنہ گوہر شاہیت“ کا انعقاد

برداران اسلام سے مفتی افتخار احمد قاسمی اور مولانا مقصود عمران رشادی نے کی شرکت کی اپیل!

بنگلور، 15/ دسمبر (پریس ریلیز): مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام 20/ دسمبر 2022ء بروز منگل سے 24/دسمبر 2022ء بروز سنیچر تک منعقد ہونے والی ”05/ روزہ آن لائن ورکشاپ بعنوان فتنہ گوہر شاہیت“ میں برداران اسلام سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے مرکز کے سرپرست و جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر حضرت مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب اور جامع مسجد سٹی بنگلور کے امام و خطیب حضرت مولانا محمد مقصود عمران رشادی صاحب نے مشترکہ طور پر فرمایا کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں، آپؐ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ یہ اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ قرب قیامت بے شمار فتنے رونما ہوں گے، اور آج کل کے حالات کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہیکہ وہ زمانہ شروع ہوچکا ہے، آج اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلامی عقائد اور اسلامی اعمال کے خلاف فتنوں کی ایک شورش برپا ہے۔ فتنوں کی اس بھرمار میں سب سے خطرناک ایمان سوز فتنے ہیں؛ کیونکہ کسی بھی مسلمان کے لیے سب سے قیمتی چیز ایمان ہے، جب متاعِ ایمان ہی لٹ جائے تو دنیا وآخرت کی سب خیریں گویا چھن گئیں۔ انہوں ایمان سوز فتنوں میں جھوٹے مدعیان نبوت، دعویداران مہدویت اور منکرین ختم نبوت کا فتنہ ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ جن لوگوں نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول اور امت مسلمہ کو گمراہ کرنے کے لیے نبوت، مسیحیت اور مہدویت ہونے کے جھوٹے دعوے کیے ان کی خاصی تعداد ہے۔ انھیں جھوٹے دعویداروں میں ایک نام ریاض احمد گوہر شاہی کا بھی ہے۔ جو مہدی، عیسیٰ، نبوت اور خدائی کا جھوٹا دعودیدار ہے، جسکا فتنہ اس وقت ہمارے ملک میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگ اس سے ناواقف ہونے کی وجہ سے مرتد ہوکر ایمان کا دامن چھوڑ رہے ہیں۔ خاص کر سوشل میڈیا کے ذریعے فتنہ گوہر شاہی اپنی زہرناکی پھیلا رہا ہے، اور بہت سارے اہل علم اور دانشور حضرات بھی اس فتنے کی خطرناکی اور سنگینی سے ناواقف ہیں۔ ایسے حالات میں فتنوں بالخصوص جھوٹے مدعیان نبوت، دعویداران مہدویت اور منکرین ختم نبوت کے فتنوں سے بالخصوص فتنہئ گوہر شاہیت سے آگاہی حاصل کرنا اور امت کو اُن سے خبردار کرنا ہمارے ایمانی تقاضوں اور دینی فرائض میں سے ہے۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرکز تحفظ اسلام ہند اکابر علماء کرام کی زیر سرپرستی 20/دسمبر 2022ء بروز منگل سے 24/دسمبر 2022ء بروز سنیچر تک ”05/روزہ آن لائن ورکشاپ بعنوان فتنہ گوہر شاہیت“ منعقد کرنے جارہی ہے۔ یہ کلاسس آن لائن زوم پر روزانہ رات 9/بجے سے 10/بجے تک منعقد ہونگے۔ جس میں مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا محمد ارشد علی قاسمی صاحب (سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش) کا درس ہوگا۔ اس ورکشاپ میں فتنہ گوہر شاہیت کا تعارف، حالات، خاندانی پس منظر، اسکے جھوٹے دعوے و کفریہ عقائد اور گمراہ کن نظریات اور صراط مستقیم، انکا شرعی حکم اور اسکے رد و تعاقب کا طریقہ کار وغیرہ پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ حضرت مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب اور حضرت مولانا محمد مقصود عمران رشادی صاحب نے برادران اسلام سے اپیل کی کہ وہ اس اہم ورکشاپ میں شریک ہوکر اس فتنہ سے واقفیت حاصل کریں اور اپنے اہل و عیال دوست واحباب اور اطراف و اکناف کے لوگوں کے ایمان کی حفاظت کریں، رجسٹریشن کیلئے ان نمبرات 8495087865, 8884113219, 8553438301, 9666009943 پر رابطہ قائم کریں، رجسٹریشن کیلئے ایک معمولی سی رقم ایک سو روپے کی فیس بھی مقرر کی گئی ہے تاکہ لوگوں پابندی سے ورکشاپ میں شرکت کریں، ورکشاب کے اختتام پر ایک عمومی عظیم الشان اجلاس عام بھی منعقد کیا جائے گا اور تمام شرکاء کو اعزازی سند سے بھی نوازا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button