انٹر نیشنل

فیفا ورلڈ کپ: آج سعودی عرب اپنا دوسرا میچ پولینڈ کے خلاف کھیلے گا  

یاض ۔ کے این واصف

سعودی کی قومی فٹبال ٹیم نے منگل کے روز ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں ارجنٹائن کے خلاف جیت حاصل کرکے ایک تاریخ رقم کی تھی۔  قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب اپنے گروپ کا دوسرا میچ آج (بروز ہفتہ) پولینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

یہ میچ آج سعودی وقت کے مطابق چار بجے اور ہندوستانی وقت کے مطابق شام 30-6 بجے شروع ہوگا۔گرین فالکنز نے دوحہ کے المدینہ التعلیمیہ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس اہم مقابلے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی ٹیم گروپ سی میں ہے جس کے ساتھ ارجٹنائن، میکسیکو اور پولینڈ ہیں۔ سعودی ٹیم کے کپتان سلمان الفرج اور ریاض شراحیلی نے جو ارجنٹائن کے میچ میں زخمی ہوگئے تھے میڈیکل عملے کی نگرانی میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔

سعودی قومی فٹبال ٹیم کے فرانسیسی کوچ رینارد نے امید ظاہر کی ہے کہ ’سعودی عرب ورلڈ کپ کے آئندہ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔‘پولینڈ کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق ٹرینر کا کہنا کہ ’سعودی قومی ٹیم کے ساتھ میچ بہت اہم ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں آگے بڑھنے یا باہر ہونے کے حوالے سے فیصلہ کن ہے۔‘خیال رہے کہ اس وقت سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button