اسپشل اسٹوری

حیدرآباد میں صرف 8۔8 گز زمین پر دو منزلہ مکان

حیدرآباد _ 26 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک شخص نے 8۔8 مربع گز زمین پر دو منزلہ مکان تعمیر کرتے ہوئے سب کو حیرت زدہ کردیا۔ حیدرآباد اور اس کے مضافاتی علاقوں  میں زمین کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔بعض مقامات پر تو چند گز زمین کی قیمت  لاکھوں اور کروڑوں میں ہے جس کے پیش نظر زمین کے مالکین ہر گز کو استعمال کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔

 

بتایا گیا ہے کہ ایک شخص نے اپنی کچھ  زمین فروخت کردی جس کے بعد اس کے پاس 8.8 گز زمین ہی باقی رہ گئی۔ اس جگہ پر ایک دو منزلہ عمارت تعمیر کی گئی جس کی چوڑائی اگلے حصے میں 6 فٹ، پیچھے 2 فٹ اور لمبائی 20 فٹ ہے۔ گراؤنڈ فلور پر ایک چھوٹا سا دفتر اور اوپر ایک باتھ روم والا کمرہ بنایاگیا۔یہ ایک طرف سے دیوار کی طرح لگتا ہے لیکن یہ ایک دو منزلہ مکان ہے۔اس انوکھے مکان کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد جمع ہورہی ہے۔ یہ مکان شہر کے مضافاتی علاقے حیات نگر منڈل کے کنٹلور میں تعمیر کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button