اسپشل اسٹوری

گجرات الیکشن: کانگریس مسلم امیدواروں کی تعداد ہوئی کم۔ بی جے پی نے صرف ایک کو دیا ٹکٹ، جانئیے مجلس اورعام آدمی پارٹی کے مسلم امیدوار کی تعداد

احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات کیلئے اب صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں ایسے میں تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹرس کو راغب کرنے کے لیے اپنی مہم تیز کر دی ہے۔ ان سب کے درمیان تمام پارٹیاں اپنی توجہ مسلم ووٹوں پر مرکوز کر رہی ہیں۔ مسلم کمیونٹی گجرات کی جملہ آبادی کا تقریباً نو فیصد ہیں لیکن اس کے برعکس 1995 کے بعد کانگریس کے مسلم امیدواروں کی تعداد نصف ہو کررہ گئی ہے جبکہ بی جے پی نے صرف ایک امیدوار کو میدان میں اتارا ہے۔

گجرات کے 182 حلقوں میں کانگریس نے اس بار صرف 6 مسلم امیدوار وں کو میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی نے بھی دو دہائیوں کے بعد ویارا حلقہ سے ایک عیسائی امیدوار کو میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی نے آخری بار 1998 میں واگرا اسمبلی حلقہ سے ایک مسلم امیدوارکو میدان میں اتارا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے تین مسلمان امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے، کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے 13 میں سے 11 مسلم امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے اپنا دبدبہ قائم رکھنے کےلئے گجرات میں اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں جہاں بی جے پی ریاست میں اپنا اقتداربرقراررکھنے کیلئے پوری کوشش کررہی ہے وہیں دوسری طرح کانگریس اورآم عادمی پارٹی بھی زعفرانی جماعت کے اس مضبوط گڑھ میں قدم جمانے کی کوشش کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button