انٹر نیشنل

سعودی عرب میں پہلی بار عالمی سیاحتی کانفرنس کا انعقاد

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت سعودی عرب ملکی سیاحت کے فروغ کے لئے مسلسل اقدام کر رہا ہے۔ اس جانب ایک اور قدم سعودی عرب تاریخ میں پہلی بار سیر و سیاحت کی عالمی کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) کی بین الاقوامی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ کانفرنس 28 نومبر کو ریاض میں شروع ہوگی جو یکم دسمبر تک جاری رہے گی۔
اخبار 24 کے مطابق سیر وسیاحت کی عالمی سربراہ کانفرنس میں سیاحتی شعبے کے اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے جبکہ دیگر دنیا کے مختلف علاقوں سے کانفرنس کی کارروائی میٹاورس کے ذریعے دیکھیں گے۔ میٹاورس کے ذریعے مباحثوں میں پیش کیے جانے والے خیالات سے براہ راست آگہی حاصل کی جا سکے گی جبکہ لیکچر دینے والوں سے سوالات کے جواب بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔
میٹاورس سسٹم کی بدولت دنیا بھر میں سیاحت میں سرمایہ کاری سے دلچسپی رکھنے والے سیاحتی امکانات دریافت کر سکیں گے اور ریاض سے براہ راست نشر کی جانے والی کارروائی میں حصہ لے سکیں گے۔ میٹاورس کے ذریعے کانفرنس کی کارروائی دکھانے کا پروگرام پرکشش طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کا استعمال آسان ہے۔ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ سیر وسیاحت کی عالمی سربراہ کانفرنس ریاض میں ایسے وقت میں منعقد کی جارہی ہے جبکہ ہمارے یہاں سیاحت کا شعبہ ترقی کے نئے دور میں داخل ہورہا ہے۔ سربراہ کانفرنس میں پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹرز کے اعلیٰ صلاحیتیوں کے حامل دنیا بھر کے افراد جمع ہوں گے۔ یہاں وہ سیاحت کے روشن اور شاندار مستقبل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ریاض میں سیاحت کی عالمی سربراہ کانفرنس کا “لوگوبہتر مستقبل کی خاطر سفر” ہے۔ یہاں اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل بین کیمون بھی آ رہے ہیں۔ وہ کووڈ 19 وبا کے بعد سیر وسیاحت پر اثر انداز ہونے والے مستقبل کے چیلنجوں پر بحث کے لیے خاص اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button