انٹر نیشنل

سعودی عرب ۔ وزٹ ویزے پر آنے والون کے لئے اطلاع

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت میں جب سے وزٹ ویزا کے اجرا کو آسان بنایا گیا ہے تب سے زائرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں زائرین کے لئے متعلقہ محکمہ نے کچھ ہدایتین جاری کی ہیں۔سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وزٹ ویزہ ہولڈرز سے کہا ہے کہ’ وہ ویزے میں آن لائن توسیع کرائیں اور ویزہ ضوابط کی پابندی کریں۔

 

خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ’ وزٹ ویزہ ہولڈرز ویزے کی میعاد ختم ہونے سے سات روز قبل آن لائن توسیع کراسکتے ہیں اس کے لیے انہیں پاسپورٹ دفاتر جانے کی ضرورت نہیں۔

 

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے’ انفرادی وزٹ ویزے میں توسیع اس کے ختم ہونے سے سات روز قبل ابشر افراد، اعمال اور بوابہ مقیم کے ذریعے کرائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button