انٹر نیشنل

بریکنگ نیوز _ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایک حملے میں جاں بحق

حیدرآباد _ 31 جولائی ( اردولیکس) فلسطین کی عسکری تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک حملے میں جاں بحق گئے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق چہارشنبہ کو حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اسماعیل ہنیہ تہران میں ان کی رہائش گاہ پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔‘ حماس کے مطابق، ہنیہ کا نئے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے جہاں انھیں نشانہ بنایا گیا۔

 

ایران کے پاسداران انقلاب نے بھی اعلان کیا ہے کہ فلسطینی گروپ حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے ایک محافظ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں لکھا ہے کہ ’حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ اور ان کا ایک محافظ ان کی رہائش گاہ پر حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button