تلنگانہ
حیدرآباد۔ بندوق کی گولی لگنے سے خاتون زخمی

حیدرآباد۔ شہر کے مضافاتی علاقہ نار سنگی میں گولی لگنے کی وجہ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔یہ واقعہ نارسنگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع گندم گوڑہ میں پیش آیا۔
پدما نامی خاتون اپنے گھر کے پاس کپڑے سکھا رہی تھی کہ اچانک بندوق کی گولی آکر اس کے پاؤں میں لگ گئی، جس کے نتیجہ میں خاتون زخمی ہو گئی۔ اسے علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس علاقہ کے قریب میں ملٹری کا فائرنگ رینج ہے سمجھا جاتا ہے کہ فائرنگ پریکٹس کے دوران ایک گولی آکر خاتون کے پاؤں میں لگ گئی مزید تحقیقات جاری ہے۔
اس واقعہ کے بعد مقامی افراد میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے کیونکہ15 دن قبل بھی یہاں مس فائر کی وجہ سے ایک مکان کاشیشہ ٹوٹ گیا تھا۔