مبارکباد

جناب خواجہ وحید الدین کو بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ

اردو اکیڈیمی ریا ست تلنگانہ کی جانب سے اردو مسکن خلوت مبارک حیدرآباد میں منعقدہ بسٹ اردو ٹیچرس کی ایک تقریب میں ” ہیڈماسٹر” ذمرہ میں جناب خواجہ وحیدالدین ولد خواجہ معین الدین ایل ایف ایل ہیڈماسٹر گورنمنٹ پرائمری اسکول کمان سوق میر بہادر پورہ حیدرآباد کو شعبہ تعلیم وتدریس میں گرانقدر خدمات انجام دینے کے اعزاز میں تعلیمی سال 2019-2020 کیلیے "بسٹ اردو ٹیچر”۔ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ جو ایک توصیف نامہ ۔ یادگار مومنٹو۔ نقد انعام پچیس ہزار روپیے پر مشتمل ھے۔

 

اس علاوہ شال پوشی اور گل پوشی بھی کی گیٔ۔ ۔ محترم خواجہ وحیدالدین نے اپنے مدرسے میں کیٔ اصلاحات کو روشناس کروایا ۔ موصوف کے کارناموں میں قابل ذکر مدرسہ کی جانب سے "اسکول میگزین” کی اشاعت ھے۔جسے اس وقت کے ڈی ای او حیدرآباد شریمتی وینکٹا نرسمہا نے اپنے ہاتھوں سے رسم اجراء انجام دی تھیں اور موصوف کی خدمات کو سراہا تھا۔۔ SCERT. کے ریاستی سطح کےورکشاپ میں بھی آپ نے خدمات انجام دیں ۔ موصوف کا تقرر 1991. میں بہ حیثیت ایس جی ٹی گورنمنٹ ہائی اسکول کالی کمان میں عمل آیا تھا اور آپ 2020. میں وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے ۔

 

موصوف نے بیرونی ممالک میں بھی خدمات انجام دیں ۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے انٹرنیشنل اسکولس میں بہ حیثیت پرنسپل کے فرائض انجام دیے ۔۔ CBSE. , IGCSE ،ADEK کے ورکشاپس اور سمینار س میں شرکت کی۔اور دبیٔ،ابو ظہبی، قطر، تبوک، ریاض،جدہ، پورٹ ہارکورٹ وغیرہ کا دورہ کیا۔

 

موصوف نے ایوارڈ ملنے کے ضمن میں تمام متعلقہ عہدہ داروں خاص طور پر چیرمن اردو اکیڈمی جناب محمد خواجہ مجیب الدین صاحب ،جناب شفیع اللہ صاحبIFS سکریٹری ،جناب طارق انصاری چیرمین مینارٹی کمیشن تلنگانہ اور امتیاز اسحاق صاحب چیرمین اقلیتی فینانس کارپوریشن تلنگانہ ۔کا شکریہ ادا کیا۔ اس ضمن میں مبارکباد دینے والوں میں جناب مقبول احمد صاحب ڈپٹی آی اوایس گولکنڈہ ، شری ہر ناراینا ڈپٹی آی او ایس بہادر پورہ نمبر 1 ، جناب محمد ا قبال، احمد خان ،حسام الدین ، اشفاق راشد، اظہر احمد ،محمد اسحاق ، واجد محی الدین،
مسعود الدین شامل ھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button