انٹر نیشنل

ایران اور امریکہ بات چیت ناکام ہونے کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کا سخت بیان

ایران سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد امریکہ کے ممکنہ اقدامات پر عالمی سطح پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک میڈیا رپورٹ شیئر کی، جس میں ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی  کے امکان کا ذکر کیا گیا ہے۔

 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی اس پوسٹ کو ایران کے خلاف آئندہ حکمت عملی کا بالواسطہ اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران امریکی مطالبات تسلیم نہیں کرتا تو اس کی بحری نقل و حرکت محدود کی جا سکتی ہے، جس سے تیل کی برآمدات پر انحصار کرنے والی ایرانی معیشت شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

 

مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدام کے اثرات ایران سے تیل درآمد کرنے والے ممالک جیسے چین اور بھارت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماضی میں وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو کے خلاف کارروائی سے قبل اسی نوعیت کی حکمت عملی اختیار کی گئی تھی، اور اب اسی ماڈل کو ایران پر بھی لاگو کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں ایران کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی ٹرمپ کی جانب سے یہ پوسٹ سامنے آئی، جس نے اس معاملے کو مزید اہم بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button