تلنگانہ
کیا ٹریفک قوانین پولیس جوانوں پر نافذ نہیں ہوتا ؟

حیدرآباد کے موسیٰ رام باغ علاقے میں گزشتہ چند دنوں سے ٹریفک پولیس کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کیے جانے پر عوام سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ معمولی خلاف ورزی پر بھی ہزاروں روپے کے چالانات عائد کیے جا رہے ہیں،
مگر اسی دوران خود پولیس اہلکار ہی ٹریفک قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے نظر آ رہے ہیں جن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ایسا ہی ایک واقعہ منگل کے روز پیش آیا جب ایک پولیس جوان علی کیفے کے قریب بائیک پر رانگ روٹ میں جاتے ہوئے مقامی افراد کے کیمروں میں قید ہوگیا۔
یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر عوام میں سخت برہمی پائی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر عوام پر سختی کی جا رہی ہے تو قانون توڑنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی یکساں کارروائی ہونی چاہئے تاکہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے۔