جرائم و حادثات

اسکوٹی فلائی اوور کی ریلنگ سے ٹکرا گئی‌۔ گاڑی سوار لڑکی بریج سے نیچے گر کر ہلاک۔حیدرآباد میں دلخراش حادثہ

حیدرآباد:حیدرآباد میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل ہائی ٹیک سٹی علاقے میں فلائی اوور بریج کی سائیڈ وال سے ٹکرا گئی جس کے بعد گاڑی سوار لڑکی برج سے نیچے گر کر ہلاک ہو گئی اور اس کا ساتھی زخمی بتایا گیا ہے۔ یہ حادثہ کل ہائی ٹیک سٹی علاقے میں واقع فلائی اوور بریج پر پیش آیا۔

 

 

تفصیلات اس طرح ہیں کہ کولکتہ سے تعلق رکھنے والی سویٹی پانڈے نامی 22 سالہ لڑکی سکندرآباد میں رہتے ہوئے خانگی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔ جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں وہ اپنے دوست رائن کے ساتھ اسکوٹی پر کوکٹ پلی سے آئیکیا کی سمت جا رہی تھی گاڑی رائن چلا رہا تھا گاڑی جب برق رفتاری سے سائبر ٹاورس فلائی اوور کے اوپر سے گزر رہی تھی اچانک بے قابو ہو کر ریلنگ سے ٹکرا گئی

 

 

جیسے ہی گاڑی فلائی اوور بریج کی ریلنگ سے ٹکرا گئی نوجوان وہیں گر پڑا جبکہ لڑکی جو پیچھے کی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی اچھل کر فلائی اوور بریج سے نیچے گر پڑی، نوجوان اور لڑکی دونوں کو علاج کے لیے خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران لڑکی زخموں سے جانبر نہ ہو سکی۔

 

 

حالیہ دنوں میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے چند دن قبل بائیوڈایورسٹی فلائی اوور بریج سے ایک موٹر سائیکل لیول ٹو برج کی ریلنگ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں دو نوجوان فلائی اور بریج سے تقریبا 30 فٹ کی بلندی سے لیول ون برج پر گر پڑے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button