انٹر نیشنل

ایران میں موجود ہندوستانی شہریوں کے لیے نئی ہائی الرٹ ایڈوائزری

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ایران میں مقیم بھارتی شہریوں کے لیے ایک اور ہائی الرٹ ایڈوائزری جاری کی ہے۔

 

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایران سے باہر نکلیں۔اس حوالے سے ایران میں بھارتی سفارتخانہ نے چہارشنبہ کے روز اپنی آفیشل ایکس پیج پر پوسٹ کے ذریعے شہریوں کو آگاہ کیا کہ کسی بھی بین الاقوامی سرحد کے قریب جانے سے پہلے دفتر خارجہ سے رابطہ نہ کریں۔

 

سفارتخانہ نے چند ہیلپ لائن نمبر بھی فراہم کیے ہیں

+989128109115, +989128109109, +989128109102, +989932179359

ای میل: [cons.tehran@mea.gov.in](mailto:cons.tehran@mea.gov.in)

یہ ہدایات ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے معاہدے کے بعد جاری کی گئی ہیں۔ گزشتہ رات بھی وزارت خارجہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے گھروں میں رہنے

 

اور تمام فوجی، برقی کے اسٹیشنز اور بلند عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایات دی تھیں۔فی الحال جنگ عارضی طور پر رکی ہوئی ہے،اس لیے جو شہری وطن واپس آنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ موقع ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button