جرائم و حادثات

نظام آباد شہر میں احمد خان قتل معاملے میں دو افراد گرفتار

نظام آباد _ 30 جنوری( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے اسد بابا نگر میں اتوار کی رات پیش آئے ایک قتل کی واردات میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

نظام آباد کمشنریٹ پولیس کے اے سی پی وینکٹیشورلو،  ساوتھ رورل سرکل انسپکٹر نریش ، سب انسپکٹر سائی کمار نے پریس کانفرنس میں دونوں ملزمین کو پیش کیا اور بتایا کہ احمد خان کے قتل میں ملوث دو افراد محمد چاند پاشاہ اور شیخ اظہر حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے

ان دونوں نے  معمولی جھگڑے میں احمد خان کا قتل کر دیا گیا تھا جو اسد بابا نگر کے راجیو گروہا کلپا میں مقیم تھے

اپارٹمنٹ کا ڈرینج سسٹم ٹوٹ گیا تھا تو احمد خان اور منیر اس کی مرمت کر رہے تھے اس دوران اسی اپارٹمنٹ میں رہنے والا  محمد چاند پاشا جو شراب کے نشے میں دھت تھا احمد خان سے جھگڑا کرلیا جس پر احمد خان نے پاشا کو مار کر وہاں سے بھگا دیا  تھا

تاہم چاند پاشا نے اپنے مقامی دوست اختر حسین کو طلب کیا۔ اور اپنے مکان دے چاقو لے کر آیا اور احمد خان کے سینہ اور پیٹ میں چاقو سے حملہ کردیا ۔ احمد خان وہیں گر گیا، بہت زیادہ خون بہنے لگا۔ ہاسپٹل لے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے احمد خان کی بیوی کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا تھا اور 24 گھنٹے کے اندر دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button