اسپشل اسٹوری

وزیراعظم نریندرمودی کتنی دولت اورجائیداد کے ہیں مالک

نئی دہلی 10 اگست (اردولیکس ڈیسک) وزیراعظم نریندرمودی کی کل جائیداد 2.23 کروڑ روپے ہے۔ وزیراعظم کے پاس جو بھی جائیداد ہے وہ بینک ڈپازٹس کی شکل میں جمع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے پاس کوئی زمین یا مکان نہیں ہے۔ اس بات کا انکشاف وزیراعظم آفس کی ویب سائٹ سے ہوا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق وزیر اعظم کے پاس 31 مارچ 2022 تک 35,250 روپے نقد تھے۔ اسی وقت نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ (این ایس سی) کے طور پر پوسٹ آفس میں 9,05,105 روپے جمع ہیں۔ اس کے علاوہ 1,89,305 روپے کی انشورنس پالیسی ہے۔ پی ایم مودی کے اثاثوں میں ایک سال پہلے کے مقابلے 26.13 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے لیکن ایک سال پہلے ان کے پاس 1.1 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد تھی جو اب نہیں ہے۔ وزیراعظم کی بانڈز، میوچل فنڈز اور شیئرز میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے۔ وزیراعظم کے پاس ذاتی گاڑی بھی نہیں ہے لیکن ان کے

پاس سونے کی چار انگوٹھیاں ہیں جن کی مالیت 1.73 لاکھ روپے ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق 31 مارچ 2022 تک پی ایم مودی کے پاس 2,23,82,504 اثاثے ہیں جن کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے پاس ایک رہائشی پلاٹ تھا جو انہوں نے اکتوبر 2002 میں اس وقت خریدا تھا جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ تین اور لوگ بھی اس پلاٹ کے حصہ دار تھے ہر ایک کا 25 فیصد حصہ تھا۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق وزیر اعظم نے پلاٹ میں اپنا حصہ عطیہ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button