انٹر نیشنل

مایہ ناز ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمس نے کیا ریٹائرڈ منٹ کا اعلان

نئی دہلی: امریکہ کی مایہ ناز ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے میگزین ’ووگ‘ کے ستمبر شمارہ کے کورپیج پر آنے کے بعد ایک انسٹاگرام پوسٹ کیا ہے جس میں انتہائی جذباتی انداز میں ریٹائرمنٹ کا پیغام لکھا ہے۔ 40 سالہ ٹینس اسٹار نے اپنے پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب ہمیں ایک الگ سمت میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ وہ وقت ہمیشہ مشکل ہوتا ہے جب آپ کسی چیز سے اتنی محبت کرتے ہیں۔ اپنے پوسٹ میں 40 سالہ کھلاڑی سیرینا ولیمس نے مزید لکھا کہ مجھے ایک ماں ہونے اپنے روحانی اہداف اور آخر میں ایک الگ لیکن صرف دلچسپ سیرینا کی تلاش پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button