نیشنل

ہندوستان کی اس ریاست میں 21 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کی نہیں کی جاسکے گی شادی۔ اسمبلی میں بل منظور

نئی دہلی: ہماچل پردیش میں اب 21 سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی نہیں کی جاسکے گی۔ لڑکیوں کی شادی کے لیے کم از کم عمر 21 سال کرنے سے متعلق بل آج ریاستی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا۔ اسمبلی میں منگل دن ’ہماچل پردیش بال وِواہ پرتیشیدھ ودھیئک-2024‘ پیش کیا تھا جسے منظور کرلیا گیا۔صحت، سماجی انصاف اور اختیارات کے وزیر دھنی رام شانڈل نے انسداد اطفال شادی (ہماچل پردیش ترمیمی بل، 2024) پیش کیا۔

 

اسے بغیر بحث کے اتفاق رائے سے پاس کر دیا گیا۔ اب اس بل کو منظوری کے لیے گورنر کے پاس بھیجا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست میں اس وقت لڑکیوں کی شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر ہے۔ ریاستی حکومت اس میں 3 سال کا اضافہ کر رہی ہے۔ اس کے ترمیم شدہ مسودہ کو ریاستی کابینہ نے 7 مہینے قبل ہی منظوری دے دی تھی۔

 

منگل کے دن ایوان میں ترمیم شدہ بل کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button