انٹر نیشنل

سعودی عرب آکر گھر کا سا احساس ہوا۔ اجئے بھٹ، مملکتی وزیر دفاع ہند

ریاض ۔ کے این واصف

مملکتی وزیر دفاع و سیاحت ہند اجئے بھٹ “ورلڈ ڈیفنس شو” کے سلسلہ مین ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں ہند سعودی کے درمیان “سدا کوآرڈینیشن” کے نام سے مشترکہ فوجی مشقیں بھی جاری ہیں۔ سفارت خانہ ہند ریاض نے بدھ کی شب ایمبیسی آڈیٹوریم میں دورہ کنندہ وزیر سے کمیونٹی ملاقات کے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ جس میں وزیر دفاع نے وزارت اور فوج کے اعلی عہدیداران کے ساتھ شرکت کی۔

 

اس موقع پر کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے اجئے بھٹ نے کہا کہ مین پہلی مرتبہ سعودی عرب آیا ہوں اور مجھے یہاں آکر گھر کا سا احساس ہوا۔ یہاں اپنے ہم منصب اور دیگر اعلی عہدیداران سے ملاقاتوں میں ان کے سلوک اور خلوص میں بڑی اپنائیت پائی۔ وزیر دفاع کے ہمراہ وفد میں بری، بحری اور ہوائی فوج کے اعلی خاتون عہدیدار بھی شامل تھے۔ اپنے خطاب کے دوران انھوں نے ان خاتون عہدیداران کو اسٹیج پر بلایا اور کمینٹی سے متعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی قابل فخر بیٹیاں ہیں جو ڈیفنس کے بری، بحری اور ہوائی شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔

 

انھون نے کہا کہ انھیں یہ جان کر مسرت ہوئی کہ ریاض میں پرنسس ریما بنت بندر بن سلطان، سفیر امریکہ برائے سعودی عرب نے ان ہندوستانی خاتون فوجی عہدیداران سے ایک خصوصی ملاقات کی۔ انھوں نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا آپ لوگ اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے بیچ تفریق نہ کریں۔ لڑکیوں کو اپنے کیریر بنانے مین پوری آزادی دیں۔ انھون نے کہا کہ ہند سعودی تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہین۔ حالیہ عرصہ مین ہندوستانی وزیر آعظم شری نریندر مودی اور ان کے سعودی ہم منصب پرنس محمد بن سلمان نے ایک دوسرے کے ملک کا دو مرتبہ دورہ کیا۔ جو دونون ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کا اظہار کرتا ہے۔

 

اجئے بھٹ نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی حکومت “ناری شکتی” کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔ مودی حکومت اسمبلیون اور پارلینٹ میں خواتین کے لئے ۳۳ فیصد ریزویشن کا بل منظور کرائے گی اور دیگر شعبہ حیات مین بھی خواتین کو ریزرویشن دے گی۔ انھون نے بی جے پی کے دس سالہ دور میں ہوئی ترقیات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ ابتداء میں انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کے طلباء و طالبات نے کیتون اور رقص پر مشتمل ایک رنگارنگ پروگرام پیش کیا۔ اس پر وزیر موصوف نے کہا کہ وہ طلباء کے پیش کردہ اس کلچرل شو سے بے حد متاثر ہوئے، مسرت کی بات یہ ہے کہ بچے اپنے وطن سے دور ہوتے ہوئے بھی اپنی تہذیب و ثقافت سے جڑی ہیں۔

 

ابتداء میں سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے خیرمقدم کیا۔ انھوں کہا کہ وزیر دفاع نے یہاں اپنے ہم منصب خالد بن سلمان اور مملکت کی وزارت دفاع کے اعلیٰ عہدیداران اور اعلیٰ فوجی افسروں سے ملاقاتیں کیں آپسی دلچسپی کے امور پر سیر اور سمرآور گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر سہیل نے یہ بھی کہا کہ حالیہ عرصہ میں ہند، سعودی کے درمیان اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقاتوں میں اضافہ ہواہے۔ جس سے ہند سعودی کے درمیان ہر سطح پر تعلقات ترقی پارہے ہیں۔

 

فرسٹ سکریٹری سفارت خانہ ہند شبیر نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے اس تقریب مین شرکت کی اور آخر مین وزیر دفاع کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button