انٹر نیشنل

سعودی خواتین بہت جلد بلٹ ٹرین چلاتی نظر آئیں گی _ 31 خواتین نے مکمل کرلی پہلے مرحلے کی ٹریننگ

جدہ _ 7 اگست ( اردولیکس) سعودی عرب میں بہت خواتین بلٹ  ٹرین چلاتی ہوئی نظر آئیں گی۔ سعودی عرب کی شاہی حکومت نے بلٹ  ٹرین چلانے کی بھی خواتین کو اجازت دے دی ہے

 

سعودی حکومت کچھ عرصے سے خواتین کو تمام شعبوں میں شامل کر رہی ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی تحفظ کے خیال کے ساتھ آگے بڑھنے والی سعودی عرب کی حکومت نے حال ہی میں ایک  اہم فیصلہ کیا ہے۔ جس کے سعودی خواتین کو تیز رفتار ٹرینیں چلانے کا موقع فراہم کیا۔ جس کے تحت ملک بھر میں 31 خواتین کو تربیت کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور ان خواتین نے پہلے مرحلے کی ٹریننگ مکمل کرلی ہے

۔ اس تربیتی پروگرام کے لیے تقریباً 28,000 خواتین نے درخواست دی تھی  ان میں سے 145 کو شخصی انٹرویو کے بعد  منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں ان 145 افراد میں سے صرف 31 خواتین کو پہلے مرحلے کی ٹریننگ دی گئی   انہوں نے حال ہی میں اپنی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کیا ہے۔ جلد ہی وہ ٹریننگ کے دوسرے مرحلے میں جائیں گی ۔ دوسرے مرحلے میں 5 ماہ کی ٹریننگ  پیشہ ور ڈرائیوروں کی موجودگی میں عملی تربیت مکمل کریں گی ۔ حکام نے بتایا کہ تربیت کا آخری مرحلہ مکمل کرنے کے بعد منتخب خواتین ایک سال کے بعد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان بلٹ ٹرین چلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں کئی شعبوں میں خواتین کی شرکت بڑھ کر 33 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button