نیشنل

راگھوچڈھا کے 10 لاکھ فالورس ہوئے کم۔ بی جے پی میں شمولیت پر ناراضگی

نئی دہلی: نوجوانوں میں مقبول ایم پی راگھو چڈھا کی سیاسی موجودگی اور پارلیمنٹ میں ان کے سوالات اور اندازِ گفتگو کو سوشل میڈیا صارفین اکثر سراہتے ہیں تاہم جمعہ کے روز ان کے عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں

 

شامل ہونے کی خبر پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پارٹی تبدیل کرنے کے اعلان کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی سوشل میڈیا پر ان کی فالوونگ میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کے

 

انسٹاگرام پر 14.6 ملین فالوورز تھے جو ایک دن میں کم ہو کر 13.5 ملین رہ گئے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے نوجوان نسل (Gen Z) کی ناراضگی اس کمی کی ایک بڑی وجہ ہو۔اس معاملے پر این سی پی (ایس پی) کے ترجمان

 

انیش گاونڈے نے کہا“انٹرنیٹ آپ کو راتوں رات ہیرو بھی بنا سکتا ہے اور راتوں رات زیرو بھی۔ راگھو چڈھا کے فیصلے سے ناخوشی کی وجہ سے تقریباً 10 لاکھ نوجوانوں نے انہیں اَن فالو کیا ہے۔” یہ صورتحال اس بات کو

 

ظاہر کرتی ہے کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا فالوونگ سیاسی بیانیے اور عوامی رائے پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button