تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیرای دیاکرراو کے بھائی ٹی آرایس سے مستعفیٰ

حیدرآباد: تلنگانہ کے ریاستی وزیرای دیاکرراو کے بھائی ای پردیپ راونے ورنگل اربن کو آپریٹیوبینک کے صدرکے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے ٹی آرایس پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں وہ ورنگل ایسٹ سے مقابلہ کے خواہشمند تھے لیکن ایسا نہیں ہوسکا اس کے بعد وہ ایم ایل سی کے عہدہ کے منتظرتھے تاہم پارٹی نے انھیں یہ بھی موقع فراہم نہیں کیا تب سے وہ ناراض تھے۔ آج انھوں نے ٹی آرایس پارٹی چھوڑ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button