جرائم و حادثات

کار سے ٹکرا جانے کے بعد بائیک ہوا میں اڑ کر ویان پر گر پڑی _ باپ کی موت بیٹا زخمی

کوئمبٹور _ 25 جون ( اردولیکس)  تامل ناڈو کے کوئمبٹور میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں کار سے ٹکرا جانے کے بعد ایک موٹر بائیک ہوا میں اڑ کر پیچھے سے آنے والی پاسنجر ویان پر گر پڑی ۔

 

جس کے نتیجہ میں باپ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور کمسن بیٹا شدید زخمی ہے  فوت ہونے والے شخص کی ذاکر حسین کے طور پر شناخت کی گئی ہے اور اس کا نابالغ بیٹا اس وقت زخمی ہو گیا ۔

 

اتوار کی صبح ذاکر حسین اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ بائیک پر جارہے تھے کہ کوئمبٹور کے کے جی چاوڑی چیک پوسٹ کے قریب ایک کار  نے ان کی بائیک کو  ٹکر مار دی۔ جس پر بائیک ہوا میں چند فٹ اڑ کر  پیچھے سے آنے والی ویان گاڑی پر گر پڑی ۔ باپ اور بیٹے بھی کافی اونچائی تک ہوا میں اڑ کر نیچے گر پڑے۔جس میں ایک کی موت ہوگئی۔

 

جی چاوڑی پولیس نے حادثے کے سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے:

متعلقہ خبریں

Back to top button