جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بھیانک حادثہ۔ کارکی ٹکر سے ہوا میں اچھل کرگرپڑا راہگیر۔ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد:شہر کے علاقہ ناگول میں بھانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک تیز رفتار کار نے سڑک سے گزرنے والےشخص کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شخص ہوا میں اچھل کر برقی پول سے ٹکرا کر گرپڑا۔ حادثہ میں راہگیربری طرح سے زخمی ہوگیا۔ حادثہ کے مناظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں واضح طور پر ریکارڈ ہو گئے۔
مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ پولس نے اس حادثہ پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ زخمی کی شناخت جئے بابو (50) سال کے طور پر ہوئی ہے جو ایک مقامی رئیل اسٹیٹ کمپنی میں کام کرتا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button