انٹر نیشنل

سعودی عرب 92 ویں یوم الوطنی کے سلسلے میں تصویری نمائش

ریاض ۔ کے این واصف
سعودی عرب کے ۹۲ وین یوم الوطنی کے موقع پر Synergy Art Hub نے سعودی عریبین سوسائٹی برائے آرٹ اینڈ کلچر کے تعاون سے ایک گروپ شو کا اہتمام کیا۔ سوسائٹی کے صدر نشین عبدالعزیز اسماعیل نے بدھ کی شام اس پینٹنگ نمائش کا افتتاح کیا۔ Synergy art hub کی چیر پرسن عالیہ الدویق کے مطابق یہ نمائش ۲ اکتوبر تک عوام کے لئے کھلی رہے گی۔ انھون نے بتایا کہ اس شو میں ۳۰ سے ذیادہ خاتون فنکاروں نے اپنی فن پارے پیش کئے ہیں جس میں معروف ہندوستانی فنکارہ صبیحہ مجید صدیقی کی پینٹنگس بھی شامل ہیں۔ صبیحہ کا تعلق راجستھان کے ایک معروف آرٹسٹ گھرانے سے ہے۔ وہ سنرجی گروپ ریاض کی ایک اہم رکن ہینں


سعودی عرب میں جہاں خواتین مختلف شعبہ حیات مین اپنے قدم جمع رہی ہیں وہین آرٹ اور کلچر کے میدان میں بھی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ خصوصاُ پینٹگ، مجسمہ سازی وغیرہ جیسے فن میں سعودی خواتین اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔ ریاض میں پینٹنگ اور مجسمہ سازی کے فن میں دلچسپی رکھنے والی خواتین میں چھپے فنکارانہ صلاحیتوں کو جلا بخشنے اور ان کی رہنمائی کرنے سعودی عرب کی سینئر خاتون آرٹسٹ مسز عالیہ الدویق نے synergy art hub کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے۔ جس کو اولین اور سینئر سعودی آرٹسٹ ھدی العمر کی سرپرستی حاصل ہے۔ Synergy Art Hub وقتاُ فوقتاُ پینٹنگ اور مجسمہ سازی کے انفرادی اور گروپ شوز کا اہتمام کرتا رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button