جرائم و حادثات

جوبلی ہلز گینگ ریپ۔ 4 نابالغ بچوں کو بالغ تصورکرنے جوینائل جسٹس بورڈ کا فیصلہ

حیدرآباد: جوبلی ہلز گینگ ریپ معاملہ میں جوینل بورڈ نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ جوینائل جسٹس بورڈ نےنابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے معاملے میں جرم کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کیس کے پانچ نابالغ ملزمین میں سے چار کو بالغ سمجھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ واضح رہے کہ جاریہ سال 28 مئی کو جوبلی ہلز روڈ نمبر 36 میں پب آنے والی 17 سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا تھا۔جوبلی ہلز پولیس نے 19 سالہ ملزم سعد الدین ملک اور پانچ دیگر نابالغوں کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button