جرائم و حادثات

کھمم میں 8 چوروں کی ٹولی گرفتار 40لاکھ مالیاتی زیورات اور قیمتی اشیاء برآمد _ کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر کی پریس کانفرنس

کھمم شہر میں سی سی ایس پولیس کے عملے نے اطلاعات ملنے پر کھمم شہر کے محلہ مصطفی نگر سے 8 سارقین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے سونا چاندی اور قیمتی اشیاء برآمد کیے جس کی مالیت 40 لاکھ روپے بتائی گئی

 

کھمم کمیشنریٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر نے صحافیوں کو تفصیلات سے واقف کرا تے ہوئے کہا کہ کھمم پولیس کو اطلاع ملنے پر کھمم سی سی یس سے وابستہ پولیس کا عملہ 8 سارقین کے ٹولی کو گرفتار کیا جن کے نام  ناگیندر بابو پپلا راجو عرف پنڈو بی ناگیندر بابو اشوک بی متیالہ چنتلہ ملنہ کے نریش ٹی ملہ ونکٹیش ٹی روی یہ 8 سارقین نے کل 28 گھروں میں چوری کی جن میں سے 27 کھمم شہر میں اور 1 چوری پڑوسی ضلع سوریاپیٹ میں انجام دیں

 

کل 28 گھروں میں چوری کی واردات انجام دیں ان 8 میں سے اے ون ناگیندر بابو اور اے ٹو پپولا راجو عیاشی اور آسانی کے ساتھ پیسے جمع کرنے کے لئے چوری کے واردات دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر انجام دیں رہے تھے

 

پھچلے چند دنوں سے کھمم شہر کے مصطفیٰ نگر میں ایک کرایہ کے مکان میں مقیم تھے آج صبح اطلاع ملنے پر کھمم سی سی یس پولیس کے اے سی پی روی اور کھمم ٹون اے سی پی انجی لیو نے پولیس عملہ کے ساتھ ان سارقین کو گرفتار کیا مسروقہ زیورات کو کھمم کے گاندھی چوک میں موجود جنیشوری گولڈ شاپ سے پولیس والوں نے برآمد کیا جنیشوری گولڈ شاپ کے مالک اے کرشنا کو بھی پولیس  نے ملزم کی حیثیت سے گرفتار کر لیا

متعلقہ خبریں

Back to top button