جنرل نیوز

جگتیال میں جماعت اسلامی ہند کا جلسہ رحمت العالمین _ خالد مبشر ظفر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کا خطاب

جگتیال جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مسجد اسلامیہ اسلام پورہ میں جلسہ رحمت العالمین منعقد کیا گیا ۔اس جلسہ سے جناب خالد مبشر ظفر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پر گزار نا چاہیے ۔ان کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے ۔

 

نوجوانوں اگر آپ عشقِ رسول سے محبت کرتے ہیں تو ان کی تعلیمات کو عوام تک پہنچانا چاہیے ۔ سوشل میڈیا ایک ایسا پلاٹ فارم جس کے ذریعے دین کی دعوت پیش کر سکتے ہیں ۔جس کے ذریعے اسلام کی دعوت سارے انسانوں تک پہنچ جاتی ہے۔ اپنے برادران وطن تک دین اسلام کی دعوت پہنچا نے ہماری ذمہ داری ہیں۔ لیکن آج ہم اس ذمہ داری کو نہیں ادا کر رہے ہیں ۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دین پہنچانے میں کافی مشکلات پیش آئی ۔ باطل طاقتوں کے خلاف کھڑا ہوسکتا وہ صرف مسلمان ہے ۔ آج میڈیا مسلمانوں کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے بتا رہی ہے لیکن آج مسلمانوں کے حالات بہتر ہے۔ مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی حالت بہتر ہیں ۔

 

ہمارے اندر موجود اخلاقیات کو سامنے لانا ہوگا۔یہ اخلاقیات ہمارے اندر ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے ہے ۔لوگوں کے دلوں کے اندر جو اسلام کے خلاف غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے اس کو ہمیں دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ اپنے برادران وطن دوستوں میں اسلام کی دعوت پیش کر نا چاہیے ۔تب ہی لوگوں کے ذہن صاحب ہونگے

 

۔ان کے ذہن جو رانگ نمبر ڈال دیا گیا ۔اس کو دور کیا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر عبدالرقیب لطیفی نے بھی مخاطب کیا ۔ اس جلسہ کی کاروائی شیخ اسحاق علی ناظم ضلع جگتیال نے چلائی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button