جرائم و حادثات

معشوقہ کا قتل کرکے عاشق نے کردئیے نعش کے ٹکڑے ٹکڑے اورکتوں کو کھلا دیا۔ ممبئی میں دل دہلا دینے والی واردات

ممبئی: شادی کے بغیرساتھ رہنے والے ایک شخص نے اپنی معشوقہ کا بے دردی سے قتل کرنے کے بعد نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے انھیں کتوں کو کھلا دیا۔ دل دہلا دینے والی یہ واردات ممبئی میں رونما ہوئی۔
میرا روڈ علاقے کی ایک سوسائٹی سے ایک خاتون کی نعش کے ٹکڑے ملے۔

 

 

تفتیش میں پولیس کو پتہ چلا کہ خاتون کا نام سرسوتی ودیا ہے اور وہ اپنے ساتھی 56 سالہ منوج کے ساتھ رہ رہی تھی۔ منوج کو خاتون کے کردار پر شک ہوگیا اوراس نے اس کا گلا گھونٹ کرقتل کردیا۔ قتل کرنے کے بعد ملزم نے نعش کو درخت کاٹنے کے کٹرسے کاٹ کرنعش کے ٹکڑے ٹکڑے کردئیے اورنعش کو ٹھکانے لگانے کیلئے اس نے انوکھی ترکیب سوچی۔ ملزم نے ان ٹکڑوں کو پریشر کوکر میں پکایا اور کتوں کو کھلایا۔

 

 

مکان سے روزانہ بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر جب دروازہ توڑ کردیکھا تو مکان میں خاتون کی نعش کے کچھ ٹکڑے پائے گئے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ قتل 4 جون کو ہی ہوا تھا۔ پولیس نے خاتون کے لائیو ان پارٹنر منوج کو گرفتار کر لیا ہے وہ دونوں تین سال سے شادی کے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button